لاہور (سودی) گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ شدید مندے کا شکار رہی، آخر میں دو سو سے زیادہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی تھی جبکہ انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی کم ہو گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا پھر اتار چڑھائو اور اس کے بعد شروع ہونے والا مندا آخر تک جاری تھا۔ اس دوران انڈیکس میں 120پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا اور 526پوائنٹ کمی بھی۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو مسلسل نقصانات اور ان کی نئی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث گزشتہ روز بھی کاروباری حجم میں اضافہ نہ ہو سکا۔ مارکیٹ پر منفی اثر انداز ہونے والے عناصر میں سٹیٹ بینک کی 4 اپریل کو آنے والی مانیٹری پالیسی میں انٹرسٹ ریٹ میں 2 فیصد یا زائد اضافہ کی خبریں، ملک میں غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں میں مایوسی، آئی ایم ایف کا معاملہ کھٹائی میں پڑنا، خام مال کی عدم دستیابی پر مزید تین کمپنیوں کی طرف سے پیداوار بند کرنے کے اعلانات، سرکلر ڈیٹ کا معاملہ موخر ہونے کے باعث آئل اور گیس کمپنیوں کا پریشر میں آنا اور اس کا اثر پوری مارکیٹ پر ہونا اور ملکی سیاسی کشیدگی میں اضافہ شامل تھے۔ گزشتہ روز بینکوں، میورچل فنڈز، بروکروں اور نجی سرمایہ کاروں کی نیٹ سیل تھی جبکہ کمپنیوں، انشورنس سیکٹر اور بیرونی فنڈز نے نیٹ خریداری کی۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ انڈیکس 526 پوائنٹ کم ہو کر 40376پر آ گیا۔ 64 کمپنیوں میں اضافہ، 229 میں کمی اور 27 میں استحکام رہا۔ صرف 14 کروڑ 84 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔
لاہورمغلپورہ پولیس کی کارروائی، 2 لسٹڈ مفرور اشتہاری گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق سِول لائنز ڈویژن پولیس کا...
لاہور،کاہنہ کاہنہ پولیس نے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکوزخمی حالت میں گرفتارکر لیا۔ گجومتہ صوئے...
لاہورنصیر آباد پولیس نے تعلیم یافتہ شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم کو...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت پیشی پر پولیس پروٹوکول دینے کیخلاف...
لاہورفیصل آباد: ریلوے پولیس فیصل آباد نے احتشام نامی ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے مبینہ طور پر چیٹ جی پی ٹی کے...
لاہور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کے لیے پرعزم ہیں...
لاہورپنجاب حکومت نے موٹر سائیکل، کار اور کمرشل گاڑیوں کے مالکان کیلئے ٹریفک جرمانوں میں کمی کرتے ہوئے نئے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نےکم عمر لڑکی کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی پنجاب و فریقین سے...