نواب ٹائون میں 22لاکھ کا ڈاکہ ،دیگر علاقوں میں بھی 4وارداتیں

23 مارچ ، 2023

لاہور( کرائم پورٹر) نواب ٹاون میں ڈاکو صہیب کے گھر سے 22لاکھ روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ساندہ میں ڈاکو ملک اظہر سے 20 ہزار اور موبائل فون ،نشتر کالونی میں ابراہیم سے3 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون ، بادامی باغ میں ارسلان سے 25 ہزار روپے اورموبائل فون، سبز ہ زار میں حمید اللہ سے20 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، جنوبی چھاونی،نصیرآباد،وحدت کالونی ،ڈیفنس ،گلبرگ اور رائیونڈ سٹی سے گاڑیاں جبکہ مانگا منڈی ،نصیر آباد،مصری شاہ،اچھرہ،لاری اڈہ، کاہنہ ،لیاقت آباد، اور مصری شاہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے،ہربنس پورہ کے علاقے میں نامعلوم چور اویس کے گھر گھس کر 4لاکھ روپے نقدی اور 5تولے سونے کے طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے ۔