قیدیوں کیلئے رمضا ن میں سپیشل مینیو کی منظوری

23 مارچ ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی سفارش پر پنجاب حکومت نے جیلوں میں قیدیوں کیلئے رمضان المبارک میں خوراک کے سپیشل مینیو کی منظوری دے دی ہے۔رمضان المبارک میں اسیران کو معمول کے کھانے کے ساتھ افطاری میں اضافی کھجوریں ، سموسہ اور دودھ شربت دیا جائے گا۔جبکہ سحری میں قیدیوں کو پراٹھا، انڈہ اور چائے دی جائے گی۔