سحر و افطار میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی ہوگی:سوئی ناردرن

23 مارچ ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سوئی ناردرن گیس رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلئےبلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنائے گی۔ اس حوالے سے سحر و افطار کے اوقات میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کیلئے ہنگامی اقدامات کئےجارہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے خصوصاً رات 2:30 سے صبح 6 اور شام 4 سے رات 9 بجے تک بلا تعطل اور پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جائیگی تاہم ان اوقات کے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہمی جاری رہے گی۔ سحر و افطار کے اوقات میں گیس پریشر کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دیئے جانے کے علاوہ شکایات کے فوری حل کیلئےکنٹرول روم قائم کیا جائیگا۔ سوئی ناردرن نےصارفین سے سحر و افطار میں گیس کا ضیاع روکنے کی اپیل بھی کی ہے۔