حکمران اورسیاستدان رمضان میں جبروتشدد ختم کریں،زبیراحمد ظہیر

23 مارچ ، 2023

لاہور (خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ حکمران ، سیاستدان اور عوام احترام رمضان کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ہر طرح کی دہشتگردی اور جبر و تشدد کو ختم کریں ،وہ جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں احترام رمضان کے عنوان سے پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔