لاہور کالج فاریمن یونیورسٹی میں فزکس پرکانفرنس ،71 تحقیقی مقالے پیش

23 مارچ ، 2023

لاہور(خبرنگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں سنٹر آف ایکسی لینس ان سالڈ سٹیٹ فزکس، پنجاب یونیورسٹی، لاہور کے تعاون سے "فزکس میں ابھرتے ہوئے رجحانات" کے موضوع پر 3 روزہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوئی ۔ ۔مختلف سیشنز میں 71 تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد دنیا کے معاشی انجنوں کو چلانے اور طبیعیات اور مادی سائنس میں نئی ​​ٹیکنالوجیز کی دریافت کے لیے تکنیکی ترقی فراہم کرنا تھا۔