لیسکو سٹورز کو 20 لاکھ میٹرجاری 2فیصد معذور کوٹہ کی منظوری

23 مارچ ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت ہوا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میںسحر و افطار اور تراویح کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ لیسکو کےسٹورز کو20 لاکھ میٹرجاری کر دئیے گئے ہیں۔کھلی کچہریوں کا انعقاد قومی اسمبلی کے حلقوںمیں بھی ہوگا۔