جائیدادیںمحفوظ کرنے کیلئے ڈیجٹل ریکارڈ روم بنایا جائے:ممبر ریونیو

23 مارچ ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی ریونیو سروسز کا جائزہ لینے کیلئے فرید کورٹ ہائوس میں ریونیو عدالتوں اور دفاتر کا اچانک دورہ کیا، مختلف دفاتر، برانچز سمیت ریکارڈ روم کا بھی جائزہ لیا۔متعلقہ حکام کو صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ریونیو دفاتر کی تزئین و آرائش کا کام بھی جلد شروع کرایا جائے اور شہریوں کی جائیدادیں محفوظ کرنے کیلئے ڈیجٹل ریکارڈ روم بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اور ریونیو دفاتر میں شہریوں کے بیٹھنے کے مناسب انتظامات اور پینے کے پانی کا بندوبست کیا جائے۔ ریونیو عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے افسران اپنا کردار ادا کریں۔ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل اور کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔