ڈریگن فروٹ کی فارمنگ سےملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں

23 مارچ ، 2023

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)چیئرمین سیالکوٹ ڈرائی پورٹ عبد الوحیدصندل نے کہا ہے ڈریگن فروٹ کی فارمنگ سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں بلکہ اسکی ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ اس وقت ڈریگن فروٹ کی عالمی سطح پر بہت زیادہ مانگ ہے جو سپر فورڈز میں اہم خیال کیا جاتا ہے ، ہمیں تجارتی نرسیاں قائم کرنا ہونگی۔