لاہور (نیوزرپورٹر) حج آپریشن 2023ء ون ونڈو سہولت کے تحت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حاجی کیمپ میں ائر کنڈیشنڈ مارکی لگائی جائیگی ۔حج ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے بینکوں اور ایئر لائنز کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر مجیب اکبر شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عازمین حج کی روانگی کے موقع پر بینک اور ایئر لائنز ایئر کنڈیشنڈ مارکی میں اپنے کاؤنٹر لگائیں گے۔ عازمین حج کو ٹکٹ، پاسپورٹ اور دیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے مہیا کی جائیں گی۔ زرمبادلہ حاصل کرنے کے خواہشمند عازمین بینکوں کے کاؤنٹر سے پاکستانی روپے کے عوض ریال حاصل کر سکیں گے ۔ بینکوں کو حاجیوں کی ضرورت کے مطابق سعودی ریال کا انتظام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
لاہورمغلپورہ پولیس کی کارروائی، 2 لسٹڈ مفرور اشتہاری گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق سِول لائنز ڈویژن پولیس کا...
لاہور،کاہنہ کاہنہ پولیس نے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکوزخمی حالت میں گرفتارکر لیا۔ گجومتہ صوئے...
لاہورنصیر آباد پولیس نے تعلیم یافتہ شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم کو...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت پیشی پر پولیس پروٹوکول دینے کیخلاف...
لاہورفیصل آباد: ریلوے پولیس فیصل آباد نے احتشام نامی ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے مبینہ طور پر چیٹ جی پی ٹی کے...
لاہور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کے لیے پرعزم ہیں...
لاہورپنجاب حکومت نے موٹر سائیکل، کار اور کمرشل گاڑیوں کے مالکان کیلئے ٹریفک جرمانوں میں کمی کرتے ہوئے نئے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نےکم عمر لڑکی کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی پنجاب و فریقین سے...