تھرپارکر(اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت مل کر پاکستان کو مشکلات سے نکالے گی‘پاکستان کی ترقی کے دشمن اوربدخواہوں کو منہ کی کھانا پڑے گی‘پاکستان کے وسیع تر مفاد کیلئے ہمیں اپنی ذات کو قربان کرنا پڑے تو یہ کوئی قربانی نہیں ‘کوئی قانون اورآئین سے بالاتر نہیں، کوئی اس ملک کے اندر دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے سکتا، دہشت گردوں کوڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے اس کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارا نعرہ ــتھر بدلے گاــ ہے ‘ پاکستان حقیقت میں تبدیل ہورہاہے ‘شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاق سندھ سے تعاون کر رہا ہے۔بدھ کوتھرمیں مقامی کوئلے سے چلنے والے توانائی کے 2 منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج تھرکے صحرا میں مزید محنت اور شبانہ روز کاوشوں سے 330میگاواٹ کا ایک منصوبہ تھل نوووا تھر اور 1320میگاواٹ کا ایک اورمنصوبہ شنگھائی الیکٹرک جو تھرکول بلاک سے منسوب ہے،کا آج افتتاح ہوا ہے ، اس کے علاوہ کوئلہ نکالنے کے ایک اور منصوبے کا بھی افتتاح کیا ہے۔جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کوئلے کی بنیاد پربجلی نہیں بننی چاہئے وہ لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مخالف ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نے مٹھی میں 330 میگاواٹ تھل نووا تھرپاور پلانٹ کا افتتاح کیا اورمنصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے تھرمیں 1320 میگاواٹ کے شنگھائی الیکٹرک پاور پلانٹ منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پلانٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔
لندن سابق وزیراعظم شہباز شریف کو قائد ن لیگ نواز شریف کی واپسی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری مل...
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ میں آج بروز جمعرات ’فیض آباد دھرنا‘کیس میں دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی...
لاہور ترجمہ قرآن میں میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کے کیس میں عدالت نےنگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ...
راولپنڈیآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3...