اسلام آباد (مہتاب حیدر ) اسٹیٹ بینک کے تحت گھٹتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے عین درمیان ملک کے بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کے لیے رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی (اپریل تا جون) تین ارب ڈالرز درکار ہوں گے۔ ایک متعلقہ اہم پیش رفت کے تحت پاکستانی حکام نے چین کی جانب سے دو ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ میں ملنے کی تصدیق کردی ہے ۔ گزشتہ 10مارچ تک پاکستان کے زرمبادلہ کا حجم 4ارب30کروڑ ڈالرز تھا ۔آئی ایم ایف اگر پاکستان کو قرضے کی قسط ادا کرنے میں لیت ولعل سے کام لیتا رہا تو مالی انتظام کے لیے پلان بی مرتب کرنا ہوگا ۔ رابطہ کرنے پر وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا اگر پلان اے نے کام نہ کیا تو پلان بی مرتب کیا جائے گا۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق پاکستان کو قرضوں اور سود کی مد میں ادائیگی کےلیے اپریل 2023ء میں31کروڑ 60لاکھ ڈالرز ادا کرنے ہیں ۔ مئی میں75کروڑ 30لاکھ ڈالرز دینے ہوں گے۔ جون میں قرضوں اور سود کی مد میں ادائیگی کا حجم ایک ارب 89کروڑ 40لاکھ ڈالرز ہوگا۔ پاکستان کو جہاں ایک طرف جہاں دو دھاری تلوار کا سامنا ہے وہیں بیرونی قرضوں کی مد میں23ارب ڈالرز بھی ادا کرنے ہیں ۔
اسلام آباد حکومت متعلقہ اداروں اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کا بل آج کو...
اسلام آباد تحریک انصاف نے ممکنہ آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ،تحریک انصاف کی میڈیا...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد قومی اسمبلی میں عدالتی آئینی اصلاحات کی منظوری کیلئے حکومت دو تہائی...
کراچیکانگو کی فوجی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو موت کی سزا...
راولپنڈی پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ شعیب شاہین تھانہ سنگ جانی میں درج مقدمہ...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میںترمیمی مسودے کی منظوری کا...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہریوں کو بااختیار بنانے اور سیاسی عمل میں ان کی فعال...
اسلام آباد چینی قیادت کا پاکستان کی علاقائی سالمیت‘ خودمختاری کی حمایت کا اعادہ،جنرل ساحر شمشاد مرزا کی...