کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان میں رمضان المبار ک کاچاند نظر آگیا ہے اور آج (جمعرات کو) پہلا روزہ ہے ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور تمام شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد رات 10 بجے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ پشاورمیں مسجد قاسم جان نے فیصلے کی تائید کی ہے ۔ ادھر بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ، دونوں ممالک میں جمعہ کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا جبکہ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ اکثر اور بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا، مختلف مقامات سے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ، مردان اور دیگر علاقے شامل ہیں اور چاند نظر آ گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشااللہ یکم رمضان المبارک 1444ہجری 23 مارچ 2023 بروز جمعرات کو ہو گا۔ ادھر پشاور میں مسجد قاسم علی خان کے عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے جمعرات کو روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے شہادتیں موصول ہوتی رہیں اور ان تمام شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد رات 10 بجے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے اکثر ممالک میں بھی جمعرات کو پہلا روزہ ہو گا۔پریس کانفرنس سے قبل مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوشش ہے کہ روزہ اور عید ایک دن ہو، پشاور میں اجلاس منعقد کرنے کا مقصد ہی ایک دن روزے کی کاوش ہے۔ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے رمضان کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے اور پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو رکھنے کا کہا گیا ہے۔اسی طرح بنگلادیش میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ بنگلہ دیش کی چاند دیکھنے والی نیشنل کمیٹی نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے پہلا روزہ 24 مارچ 2023ء کو ہوگا۔
فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے صدر چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتیں پریشان ہیں،...
کراچی ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 10 کروڑ 60...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی...
اسلام آباد پاکستانی دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران اسلام آباد سفارتی کمیونٹی بلخصوص...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے مبینہ طور پر اسلام آ باد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل...
اسلام آباد ریفائنری سیکٹر میں6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، او سی اے سی کا کہنا ہے کہ نفاذ کے...
اسلام آباد سعودی وزیر نے کہا ہے کہ جہاز کا دروازہ کھلتے ہی پاکستان میں گرمجوشی کی فضا محسوس کی،پاکستان ہمارا...
کراچی ورلڈ بینک حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا۔ ورلڈ بینک نے پاکستان...