اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی ، ذ رائع کے مطا بق ارکان کابینہ نے زلمے خلیل زاد کے بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا، بیوروکریسی کے افسران کو اجلاس میں شامل ہونیکی اجازت نہیں تھی،اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خط کا تفصیلی جائزہ ، اتحادی جماعتوں کے سربراہی اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور ارکان کی رائے اور پنجاب، خیبر پختونخوا میں الیکشن سے متعلق بھی غور کیاگیا، ذرائع کے مطابق کابینہ کے ارکان نے رائے دی کہ عام انتخابات پورے ملک میں ایک ساتھ ہونا چاہئیں،متعلقہ وزراء نےبریفنگ دی کہ دو صوبوں میں انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے،سیکورٹی اور مالی صورتحال انتخابات کے حوالے سے مناسب نہیں ہے، حکومت کے پاس فنڈز کی کمی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ مالی معاملات بات چیت چل رہی ہے،وفاقی کابینہ نے جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو خراج عقید ت پیش کیا،ممبران کابینہ نے کہا کہ بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی وطن کی عزت و حرمت پر قربان ہوگئے، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ وفاقی کابینہ کابینہ نے دہشت گردوں سے بھرپور لڑائی پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے صدر چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتیں پریشان ہیں،...
کراچی ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 10 کروڑ 60...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی...
اسلام آباد پاکستانی دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران اسلام آباد سفارتی کمیونٹی بلخصوص...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے مبینہ طور پر اسلام آ باد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل...
اسلام آباد ریفائنری سیکٹر میں6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، او سی اے سی کا کہنا ہے کہ نفاذ کے...
اسلام آباد سعودی وزیر نے کہا ہے کہ جہاز کا دروازہ کھلتے ہی پاکستان میں گرمجوشی کی فضا محسوس کی،پاکستان ہمارا...
کراچی ورلڈ بینک حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا۔ ورلڈ بینک نے پاکستان...