کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کم ہو گئی،یورو کی قیمت برقرار،پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی سے 284.00 روپے سے کم ہو کر 283.50 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 284.50 روپے پر برقرار رہی ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 283.00 روپے سے کم ہو کر 282.00 روپے اور قیمت فروخت 286.00 روپے سے کم ہو کر 285.00 روپے ہو گئی،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 302.00 روپے اور قیمت فروخت 305.00 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 343.50 روپے سےبڑھ کر 344.50 روپے اور قیمت فروخت 347.00 روپے سے بڑھ کر 348.00 روپے ہو گئی۔ دریں اثنا بدھ کو اسٹیٹ بینک کا کلوزنگ ریٹ72 پیسے کی کمی سے 283.20 روپے رہا۔
اسلام آباد حکومت متعلقہ اداروں اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کا بل آج کو...
اسلام آباد تحریک انصاف نے ممکنہ آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ،تحریک انصاف کی میڈیا...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد قومی اسمبلی میں عدالتی آئینی اصلاحات کی منظوری کیلئے حکومت دو تہائی...
کراچیکانگو کی فوجی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو موت کی سزا...
راولپنڈی پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ شعیب شاہین تھانہ سنگ جانی میں درج مقدمہ...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میںترمیمی مسودے کی منظوری کا...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہریوں کو بااختیار بنانے اور سیاسی عمل میں ان کی فعال...
اسلام آباد چینی قیادت کا پاکستان کی علاقائی سالمیت‘ خودمختاری کی حمایت کا اعادہ،جنرل ساحر شمشاد مرزا کی...