لاہور (نیوز رپورٹر ) لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی طرف سے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرا دی گئی جس کے بعد کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی گئی، احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نےبدھ کو کیس کی سماعت کی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے، احتساب عدالت نے وزیراعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے ۔عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست کمر کی تکلیف کے باعث منظور کر لی۔نیب ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت 16افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ نے اپنے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر ممکنہ گرفتاری سے بچانے...
کراچی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرادیں ۔پی پی...
لندن نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں تین دن قیام کے بعد 27 ستمبر کو وطن...
لاہور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دورہ چین مکمل کر کے لاہورپہنچتے ہی گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ...
لاہور لاہور میں چین کے قائمقام قونصل جنرل مسٹر کائو کے نے کہا ہے کہ پاک چین سوتی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں کو معاشی بحالی کا ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا، آرمی چیف نے...
کراچی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ فیک نیوز دنیا کو درپیش سب سے...
جدہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس...