قومی اسمبلی کا اجلاس 27مارچ کو طلب

23 مارچ ، 2023

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 27مارچ پیر کو دن 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی کا 51 واں اجلاس ہو گا۔اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال زیر بحث لائی جائیگی ۔