لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔عثمان بزداری کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی خان میں ذاتی مصروفیات کے باعث آج نیب میں پیش نہیں ہوسکتا، آئندہ ہفتے کسی بھی وقت نیب آفس پیش ہو جاؤں گا۔خیال رہے کہ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج طلب کر رکھا تھا۔