اسلام آباد (نیوز رپورٹر ،نمائندہ خصوصی ،وقائع نگار ،خصوصی نمائندہ ،اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم ِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم، ہندوتوا کی بڑھتی ہوئی لہر اور مسلمانوں کے خلاف تشدد،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے جاری مظالم اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس وقت کی مسلم قیادت نے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا تھا ، اگر ہم اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ کام کرتے رہیں تو ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں ، وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا عہد ساز دن ہے جو ہمیں اپنے ماضی کی یاد دلاتا ہے، ہمیں اپنے موجودہ حالات پر غور و فکر کرنے کی دعوت دیتا ہے اور ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کی تحریک دیتا ہے ،آئیے آج کے دن ہم خود احتسابی کریں تا کہ ہم اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کر سکیں ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ملک کی بقاء، سلامتی، یکجہتی، ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے تاکہ لاکھوں جانی قربانیوں سے حاصل ہونے والا ملک ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے ، آصف علی زرداری نے کہا کہ ریاست کی رٹ اس وقت بحال ہو سکتی ہے جب آئین پرمن و عن عمل کیا جائے اور عوام کی منتخب پارلیمنٹ کے سامنے سر تسلیم خم کیا جائے ، وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نےکہا کہ آج کا دن اُن محسنوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے قائد اعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمیں ازادی کی نعمت سے سرفراز کیا۔
لندن سابق وزیراعظم شہباز شریف کو قائد ن لیگ نواز شریف کی واپسی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری مل...
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ میں آج بروز جمعرات ’فیض آباد دھرنا‘کیس میں دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی...
لاہور ترجمہ قرآن میں میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کے کیس میں عدالت نےنگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ...
راولپنڈیآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3...