لاہور،اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر،نیوز ایجنسیاں ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کیخلاف پولیس اور ایف آئی اے کو کارروائی سے روکنے کا منسوخ کردیا، عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں،اب حکم امتناع کو برقرار نہیں رکھ سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا سٹیٹ بینک نے کوئی نوٹس نہیں لیا تویہ کیس ہی قابل سماعت نہیں،لاہور ہائیکورٹ میں دوران سماعت فواد چودھری نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ لگا ہے؟جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ پوچھنا آپکا نہیں بلکہ ہماراکام ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے کیسوں کی فہرست کی مصدقہ کاپی بیان حلفی کے ساتھ جمع کروا دی ہے۔وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ مجھے آج 23کیسوں کی لسٹ دی گئی ،عدالت نے سرکاری وکیل کو لسٹ پر بھی دستخط کرنے کا حکم دیا ، فواد چودھری نے کہا کہ ہم تو سمجھتے تھے 100مقدمات ہیں لیکن یہ تو 100سے زیادہ ہیں ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ آج پنجاب میں عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 84 ہے جبکہ عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد43ہے، کل پنجاب میں 56اور اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 33تھی۔ عدالت نے طارق شفیع کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی،ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے لہذاعبوری ضمانت کالعدم قرار دیجائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق جہانگیری نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایف آئی اے کے وکیل اور سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے کے وکیل نے کہاعبوری ضمانت منظورکئے جانے کا بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے،عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان پر اس کیس میں کیا الزام ہے؟ عمران خان یا تحریک انصاف تو رقوم وصول کرنے والے ہیں،پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان نے ایک انٹرویومیں کہا یہ چیریٹی رقوم ہیں لیکن یہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کی گئیں، ہم اس انٹرویو سے متعلق اورکچھ دیگرسوالات پوچھنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ نے اپنے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر ممکنہ گرفتاری سے بچانے...
کراچی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرادیں ۔پی پی...
لندن نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں تین دن قیام کے بعد 27 ستمبر کو وطن...
لاہور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دورہ چین مکمل کر کے لاہورپہنچتے ہی گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ...
لاہور لاہور میں چین کے قائمقام قونصل جنرل مسٹر کائو کے نے کہا ہے کہ پاک چین سوتی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں کو معاشی بحالی کا ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا، آرمی چیف نے...
کراچی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ فیک نیوز دنیا کو درپیش سب سے...
جدہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس...