ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا الیکشن سے فرار، تحریک انصاف کو کالعدم قرار دلوانا اور عمران خان پر پابندی لگانا ہے، الیکشن ملتوی کرنا آئین سے ماورا اقدام اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہوگی جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجو ع کریں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے اور مضبوط فوج پاکستان کی ضرورت ہے اور ہم ہمیشہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، شہباز شریف پراپیگنڈا کرکے پاک فوج اور تحریک انصاف کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت کی دوسری چالو ں کی طرح یہ چال بھی ناکام ہوگی، بیک ڈور ڈائیلاگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں غلط ہیں، سیاست میں ڈائیلاگ کا راستہ کھلا ہوتا ہے، شفاف اور فوری انتخابات کے لئے مل بیٹھنے کے لئے تیار ہیں، اگر حکومت الیکشن پر بات چیت کرنا چاہتی ہے تو ایجنڈا دے، مل کر بیٹھیں گے، شہباز شریف کو اسحاق ڈار کے ایٹمی پروگرام بارے بیان پر وضاحت دینی چاہیے، 25 مارچ کو مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا تاریخی اجتماع ہونے جارہا ہے جس میں جنوبی پنجاب کے عوام بھر پور حصہ ڈالیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مخدومزادہ زین حسین قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عوام دیکھ رہی ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، عمران خان کے خلاف 127 مقدمات بنائے جا چکے ہیں، قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح زمان پارک پر دھاوا بول دیا گیا، انتقامی کاررائیوں کا مقصد ہم پر دباؤ بڑھانا ہے، میرے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراضات لگائے گئے اور اس حوالے سے ایک پیادے کو استعمال کیا گیا ہے، اس وقت الیکشن میرے نزدیک اہمیت نہیں رکھتے، میں الیکشن لڑوں یہ نہ لڑوں لیکن معاملات اس سے آگے بڑھ گئے ہیں، ایک نظریہ کی خاطر الیکشن لڑ رہا ہوں، اس طرح کے بھونڈے اقدامات سے مجھے عمران خان سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، کوشش تھی کہ رمضان المبارک سے پہلے جلسہ کرتے لیکن مجبوراً اب کرنا پڑ رہا ہے، پی ایس ایل کی وجہ سے یہ جلسہ مجبوراً ہمیں رمضان المبارک میں کرنا پڑ رہا ہے، وزیر خزانہ ملک کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سینیٹ میں بیان دیتے ہیں، وزیر خزانہ کا اس حساس معاملے پر بیان دینے سے قوم میں تشویش لاحق ہو گئی ہے، اس ایشو پر وزیر خارجہ کو وضاحت کرنی چاہیے لیکن بلاول بھٹو تو اپنا سی وی لیکر دنیا میں گھوم رہے ہیں، اب وزیراعظم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسحاق ڈار کے ایٹمی پروگرام بارے غیر ضروری بیان پر قوم کو وضاحت پیش کریں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری اہم سفیروں سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں ہم نے ان کے سامنے تحریک انصاف کا نقطہ نظر رکھا اور انہیں بتایا کہ تحریک انصاف کی پاکستان کی بڑی اور وفاقی جماعت ہے جب کہ باقی سب جماعتیں چھوٹے چھوٹے گروہ بن گئے ہیں، ہم نے انہیں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں تصویر کا حقیقی رخ دکھایا، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان صلح کے حوالے سے پیش رفت اچھی بات ہے۔
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ نے اپنے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر ممکنہ گرفتاری سے بچانے...
کراچی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرادیں ۔پی پی...
لندن نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں تین دن قیام کے بعد 27 ستمبر کو وطن...
لاہور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دورہ چین مکمل کر کے لاہورپہنچتے ہی گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ...
لاہور لاہور میں چین کے قائمقام قونصل جنرل مسٹر کائو کے نے کہا ہے کہ پاک چین سوتی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں کو معاشی بحالی کا ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا، آرمی چیف نے...
کراچی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ فیک نیوز دنیا کو درپیش سب سے...
جدہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس...