لاہور(جنگ نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءفواد چوہدری نے کہاہےکہ ڈمی پارلیمان میں حکومت نے عدلیہ پر حملہ کردیاہے ‘رانا ثناءاللہ کی تقریر ہارے ہوئے جواری کی تقریر تھی ‘ صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہو گی‘اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو ۔ سوشل میڈیاپر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کو دھمکیاں دینے کے بعد پاؤں میں پڑجاؤکہ خداکیلئے الیکشن نہ کروائیں ہم ہار جائیں گے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ آج ڈمی پارلیمان میں اعلیٰ عدلیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ۔وکلاءاورپاکستان کے شہری عدلیہ کے وقار اور قانون کے لئے کھڑے ہوں گے ‘پی ڈی ایم حکومت الیکشن سے فرار کیلئے آئین کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنا چاہتی ہے ‘اس کے خلاف مزاحمت کیلئے تیار ہوجائیں ۔این این آئی کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ رانا ثناء اللّٰہ نے عدالت کو پیغام دیا کہ 90 دن میں الیکشن کے حکم پر عمل نہیں کریں گے۔ امپورٹڈ حکمرانوں نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے‘یہ گروہ پہلے بھی عدالت عظمیٰ پر حملہ کرچکا ہے۔
فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے صدر چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتیں پریشان ہیں،...
کراچی ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 10 کروڑ 60...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی...
اسلام آباد پاکستانی دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران اسلام آباد سفارتی کمیونٹی بلخصوص...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے مبینہ طور پر اسلام آ باد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل...
اسلام آباد ریفائنری سیکٹر میں6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، او سی اے سی کا کہنا ہے کہ نفاذ کے...
اسلام آباد سعودی وزیر نے کہا ہے کہ جہاز کا دروازہ کھلتے ہی پاکستان میں گرمجوشی کی فضا محسوس کی،پاکستان ہمارا...
کراچی ورلڈ بینک حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا۔ ورلڈ بینک نے پاکستان...