FIA نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا

23 مارچ ، 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق محمدخان بھٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت سے محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ایف آئی اے نے کیس میں گرفتارکیا۔ وکیل رانا انتظار نے بتایا کہ عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ پر محمدخان بھٹی کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور انہیں 25 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ بعض اہم عدالتی شخصیات پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔