وزارت توانائی کا سحروافطاراورتراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کر نیکا فیصلہ

23 مارچ ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت توانائی نے سحروافطاراورتراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت توانائی نے بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کوہدایات جاری کردی ہیں ،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہوں گے۔ترجمان وزارت توانائی کے مطابق سحرکے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل،ایک گھنٹہ بعد میں زیرولوڈمینجمنٹ ہوگی،افطارکے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور3گھنٹے بعدزیرولوڈمینجمنٹ ہوگی۔ٹرانسفارمرزخرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمراورٹرالیاں دستیاب ہوں گی، سب ڈویژن کی سطح پرشکایات کے ازالے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔