وزیراعظم کی پوری امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد

23 مارچ ، 2023

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ الحمدللہ کہ ماہ صیام کی سعادتیں اور برکتیں ایک بار پھر ہمیں ملی ہیں۔ ماہ صیام میں امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کے لئے خصوصی دعائیں کریں ، رمضان اللہ کریم کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی مہینہ ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو معاشی مشکلات ، غربت اور مہنگائی سے نجات عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان کی خوشحالی اور سربلندی ، دہشت گردی سے نجات کی خصوصی دعا کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی مغفرت ، انسانیت کی بہتری اور آفات سے بچاؤ کے لئے خصوصی دعا کی اپیل ہے ۔ اللہ تعالی اس ماہ مبارک کو ہماری اجتماعی بخشش ، انسانیت کی بہتری کا ذریعہ بنا دے۔