پولیس آپریشن کیخلاف اظہار یکجہتی،شوبزوفیشن شخصیات کی عمران خان سے ملاقات

23 مارچ ، 2023

لاہور (جنگ نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے خلاف اظہار یکجہتی کیلئے متعدد شوبز، فیشن اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہےجن میں فیشن ڈیزائنر ماریہ بی، اینکر آفتاب اقبال، اداکارہ مشی خان، عروسہ قریشی، بلال قریشی، فہد مرزا، یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، ان کی اہلیہ عائشہ شاہ ویر، اداکار احمد بٹ کی اہلیہ فاطمہ خان اور گلیکسی لالی وڈ پلیٹ فارم کے مومن علی منشی شامل ہیں۔عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوبز، فیشن اور میڈیا شخصیات سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اظہار یکجہتی کیلئے متعدد شخصیات ان کی رہائش گاہ پر پہنچیں۔جبکہ عمران خان سے ملاقات کرنیوالی شخصیات نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر عمران خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور پولیس آپریشن پر سابق وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔