اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومیاسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی ۔ جی ڈی اے کے ممبران اسمبلی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف احتجاج کیاگیا،ثاقب نثار کی تصاویر کے پلے کارڈ ز ن لیگ کے ممبران نے ڈیسک کے سامنے رکھے اور ہاتھوں میں پکڑ کر دوسرے ممبران کو دکھا ئے۔ ثاقب نثار کو انصاف کا قاتل تحریر کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن کھیل داس نے یہ پوسٹرز تقسیم کئے۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے منع کیا کہ پوسٹرز نہ لہرائیں ۔ رولز اس کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی تصویر بنائیں۔وزیر داخلہ نے اپنی تقریر میں جب خواجہ طار ق رحیم اور ثاقب نثار کی آ ڈیو لیک کا ذکر کیا تو ن لیگ کے ممبران نے شیم شیم کے نعرے لگائے ۔ ثاقب ناسور کے نعرے لگائے ۔ وزیر داخلہ نے انہیں با با رحمتے کا لقب دیا۔سپیکر نے منع کیا کہ نعرے بازی نہ کی جا ئے۔اجلاس میں علی وزیر نے بھی شرکت کی۔ بجٹ اجلاس کے بعد وہ پہلی مرتبہ اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ وہ جیل میں تھے اور حال ہی میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی ہے۔کئی ممبران ان سے تپاک کے ساتھ ملے اور ان کی آ مد کا خیر مقدم کیا۔
اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 9 مئی کے 5 مقدمات میں درخواست...
اسلام آباد پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے...
اسلام آباداحتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشری بی بی کیخلاف190 ملین...
اسلام آباد وفاقی وزراء نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف...