اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی عدالتی مقدمات کی مینجمنٹ سے متعلق ویڈیو لیکس کے متن کو سپریم جوڈیشل کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے متفرق درخواست دائرکر دی گئی ہے۔بدھ کے روز یہ متفرق درخواست سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والے وکیل میاں دائود ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ محمد خان بھٹی کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک ہے، درخواست کی نقول سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ سپریم جوڈیشل کونسل کے باقی تمام ممبران کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ متفرق درخواست میں شکایت کنندہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور ان کی فیملی کے اثاثوں میں غیرقانونی اضافے، عدالتی عہدے کے ناجائز استعمال، کاروباری ، بااثر شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں ، حامیوں اور ورکروں بالخصوص عمران خان، پرویز الہی وغیرہ کے ساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ قریبی اور خفیہ تعلقات، فرنٹ مینوں اور بے نامی داروں کے ذریعے دولت میں اضافے کے حوالے سے الزامات پر مبنی ایک شکایت 23فروری سے دائر کی ہوئی ہے جبکہ پاکستان بار کونسل اور دیگر وکلاء اورعام شہریوں نے بھی انہی الزامات پر جسٹس نقوی کیخلاف شکایات جمع کروا رکھی ہیں ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ21مارچ کو مختلف سوشل میڈیا اکائونٹس(فیس بک اور ٹوئٹرپر ایک ویڈیو وائرل ہونا شروع ہوئی جس کی شناخت سابق وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے نام سے ہوئی ہے، جس میں وہ کسی شخص کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، اس گفتگو کا متن انہی الزامات کو تقویت دے رہا ہے جو سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف مختلف ریفرنسز میں عائد کئے گئے ہیں، متفرق درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی کی ویڈیو میں کی گئی گفتگو کا سپریم جوڈیشل کونسل میں دو ماہ سے زیر التواء ریفرنس سے براہ راست تعلق ہے اور اس گفتگو کی جانچ پڑتال کے بعد سپریم جوڈیشل انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے بہتر فیصلے پر پہنچ سکتی ہے،چونکہ ملک بھر کی وکلاء برادری اور عام شہریوں کی جانب سے جسٹس نقوی کے احتساب کیلئے آوازیں اٹھ رہی ہیں، اس لئے عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے یہ لازمی امر ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل فوری طور پر جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس پر کارروائی شروع کرے اور شفافیت اور سائلین کے فیئر ٹرائل کے آئینی حق کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنس کے حتمی فیصلے تک جسٹس مظاہر نقوی سے ہر طرح کا جوڈیشل کام واپس لیا جائے،متفرق درخواست میں مذکورہ بالا ویڈیو لیکس کے متن کو بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف زیر التواء جوڈیشل ریفرنس کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ نے اپنے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر ممکنہ گرفتاری سے بچانے...
کراچی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرادیں ۔پی پی...
لندن نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں تین دن قیام کے بعد 27 ستمبر کو وطن...
لاہور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دورہ چین مکمل کر کے لاہورپہنچتے ہی گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ...
لاہور لاہور میں چین کے قائمقام قونصل جنرل مسٹر کائو کے نے کہا ہے کہ پاک چین سوتی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں کو معاشی بحالی کا ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا، آرمی چیف نے...
کراچی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ فیک نیوز دنیا کو درپیش سب سے...
جدہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس...