شجاع آباد: مفت آٹا سکیم میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

23 مارچ ، 2023

شجاع آباد (نامہ نگار ) پنجاب حکومت کی مفت آٹا سکیم مبینہ فراڈ کی نظر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ مستحقین حق سے محروم ہیں، مبینہ کرپشن کے باعث بیشتر شہریوں کو خالی ہاتھ بھیج کر ان کے شناختی کارڈ پر فراڈ کیا جانے لگا,شہریسعید احمد نےاسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے تحقیقات کرانے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی ہے،شجاع آباد میں مفت آٹے کی فراہمی میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے،شاہ پور ابھہ کے رہائشی سعید احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ کئی کلومیٹر کا سفر کرکے میونسپل کمیٹی میں قائم آٹا پوائنٹ پر آٹا لینے آیا جہاں 4 گھنٹے طویل قطار میں کھڑے ہونے کے بعد جب نمبر آیا تو کاؤنٹر پر موجود شخص نے میرا شناختی کارڈ چیک کرنے کے لئے حاصل کیا اور کہا کہ آپ کے نام پر آٹا اگلی اتوار کو آئے گا ، گھر واپس آگیا بعد میں میرے موبائل پر پیغام آیا کہ آپ نے آٹے کا ایک تھیلا موصول کرلیا ہے جبکہ دو تھیلے بقایا ہیں، سعید احمد نے مزید کہا کہ بیشتر شہریوں کے ساتھ اسی قسم کا فراڈ ہوا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو کارروائی کے لئے درخواست بھی گزار دی ہے.ترجمان لوکل گورنمٹ کامران خان نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ،ان کے گھر کا کوئی فرد آٹا لے گیا ہوگا۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کو کال کی تو انہوں نے کال کاٹ دی۔