ٹھٹھہ صادق آباد: عدالتی بیلف سے ملزم چھڑوانے اور کار سرکار میں مداخلت پر 2 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

23 مارچ ، 2023

ٹھٹھہ صادق آباد( نامہ نگار) عدالتی بیلف سے ملزم چھڑوانے اور کار سرکار میں مداخلت پر 2 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، سول کورٹ جہانیاں کا بیلف آصف اعجازدیگر 2 ملازمین کے ہمراہ ملزم نذیر احمد کی گرفتاری کے لئے چک نمبر 132 دس آر گیا اورملزم نذیر احمد کو گرفتار کرلیا اس دوران ملزمان نذیر ، غلام شبیر نے دیگر 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ملزم نذیر احمد کو زبردستی چھڑوا لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئےبیلف سے موبائل فون، 50 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔