قتل کے مقدمے میں تمام ملزمان بری

23 مارچ ، 2023

میاں چنوں (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا تفصیل کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج فاخر آفتاب نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا ،2021 میں عبداللہ ٹاؤن میں خاتون نے خودکشی کی تھی جس پر مقتولہ کے ورثاء نے الزام عائد کیا تھا کہ مجید، رحمان، روبینہ اور فضاء نے گلا دبا کر قتل کیا ہے جس کا عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام الزام علیہان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر باعزت بری کردیا۔