سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری عاشق کی قیادت میں لیگی کارکنوں کی تہمینہ دولتانہ سے ملاقات

23 مارچ ، 2023

وہاڑی (نمائندہ جنگ ) سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری عاشق آرائیں کی قیادت میں ن لیگ کے کارکنوں پر مشتمل وفد نے سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وائس چیئرمین بلدیہ افتخار بھٹی،سابق چیئرمین چوہدری اسحاق،میاں احد شریف،سابق نائب ناظم چوہدری عمران غفور،چوہدری عتیق الرحمن،سیاسی و سماجی شخصیت طلحہ بٹ،حافظ رضوان عابد،چوہدری اطہر غفور،چوہدری رمضان آرائیں سمیت دیگر بھی موجود تھے وفد میں شامل لیگی کارکنوں نے تہمینہ دولتانہ سے صوبائی حلقہ پی پی 231 بورے والا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری عاشق آرائیں کو ن لیگ کا ٹکٹ دیا جائے۔