ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پانی کےعالمی دن پرآگاہی واک

23 مارچ ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پانی کے عالمی دن کے حوالے سے شعبہ زرعی انجینئرنگ کے زیر اہتمام آگاہی واک کے موقع پر چیئرمین شعبہ زرعی انجینئرنگ ڈاکٹر سرفراز نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور اس کی کمی کے مسائل کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ڈاکٹر محسن نواز نے کہا کہ پانی نہ صرف زراعت بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر محسن خان،شازیہ حنیف،ڈاکٹر عمیر وقاص سمیت دیگر سکیورٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔