یو سی جہان پور میں آر او پلانٹ بحال،2 ہزار گھرانوں کو صاف پانی فراہم

23 مارچ ، 2023

مٹھن کوٹ ( نامہ نگار) ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے نواحی علاقہ حاجی پور کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں دو آبہ فائو نڈیشن اور واٹر ایڈ کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،مقررین عبدالرئوف کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، میڈیم شائستہ اسلم میڈیم فرخندہ بشیر، ملک محمد آصف پبلک ہیلتھ انجینئرنے کہا کہ پانی اور حفظان صحت کے بحران کو حل کرنے کے عمل میں سماجی اداروں کا اہم کردار ہے ،حالیہ سیلاب کے بعد سب سے بڑا مسئلہ صاف پانی کی فراہمی اور حفظان صحت کا تھا جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر دوآبہ فائونڈیشن اور واٹر ایڈ نے اکثر علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور ہائی جین کٹ لوگوں کوفراہم کی گئیں، یونین کونسل جہان پور میں آر او پلانٹ کو بحال کرا کر2ہزار گھرانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ،اس موقع پر محکمہ تحفظ ماحولیات سے محمد عارف نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی سے پانی کے ذخائر متاثر ہو رہے ہیں ،حافظ نعمت اللہ نے پانی کی اہمیت کے بارے آگاہی دی۔ میڈم شائستہ اسلم ، میڈم فرخندہ بشیر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔