سپریم کورٹ سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

23 مارچ ، 2023

کروڑلعل عیسن(نامہ نگار)سپریم کورٹ نےزیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی، تھانہ کروڑ لعل عیسن کے مقدمہ نمبر 873/21 کے ملزم فضل عباس کی ضمانت خارج کر دی گئی ملزم پہلے ہی ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر جیل میں ہے ملزم فضل عباس نے فوزیہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔