سیکرٹری ہیلتھ کا شجاع آباد ہسپتال کےخطرنا ک قرار دئیے گئے بلاک کا جائزہ

23 مارچ ، 2023

شجاع آباد (نامہ نگار )ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہفتہ صحت کے اختتام پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے شجاع آباد کا دورہ کیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کی خطرنا ک قرار دئیے جانے والے بلاک کا بھی جائزہ لیا۔ تحصیل ہسپتال میں 3 روزہ ہفتہ صحت اختتام پذیر ہوگیا۔ہفتہ صحت کے تیسرے روز سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال اور سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا کے ہمراہ شجاع آباد کادورہ کیا۔علی جان خان نے ہفتہ صحت کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہسپتال کی خطرناک قرار دی جانے والی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ ہفتہ صحت کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے دیگر شعبوں کو مکمل فعال دیکھ کر خوشی ہوئی۔3 روزہ ہفتہ صحت میں 1500 سے زائد مریضوں کے ہیپا ٹائٹس بی اور سی ،ایچ آئی وی ایڈز ، پھیپھڑوں کیٹی بی سمیت مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ایم اسی رانا جاوید نے کہا کہ بروقت تشخیص مریضوں کے لئے بہت ضروری ہے۔اس موقع پرایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر رانا جاوید اقبال ،ڈپٹی ایم ایس آرتھو پیڈیک ڈاکٹر احمد خلیل ،ایڈمن آفیسرراؤ نبیل خاں،احمد گشکوریبھی موجود تھے۔