کوٹ ادو:منشیات فروش 2 عورتیں گرفتار ،ڈھائی کلوسے زائدچرس برآمد، 2جوڑے بھی پکڑے گئے

23 مارچ ، 2023

کوٹ ادو(نامہ نگار) تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے منشیات فروش 2 عورتوں کو گرفتار کر کے ڈھائی کلوسے زائدچرس برآمد کر لی جبکہ 2جوڑے بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔پولیس نےمنشیات فروشوں ثمینہ عرف رنگو زوجہ بلال حسین لال بیگی اورشمیم اختر عرف بھڈی زوجہ فلک شیر لال بیگی کو گرفتار کرکےڈھائی کلوسے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ کریک ڈاؤن کے دوران وارڈ نمبر 14سی میں وسیم عباس ملانہ کے قحبہ خانہ پر چھاپہ مارکر شاہ صدر دین کے محمد جاوید،نائیک وسیم عباس ملانہ اور 2 عورتوں کو گرفتار کرلیا۔