واشنگٹن (واجد علی سید) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امریکی کنسلٹنٹ فرم سے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے جو پی ٹی آئی اور امریکی حکومت کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے ماہرانہ خدمات انجام دیگی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایسے موقع پر جب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنی حکومت کو غیر ملکی مداخلت کے ذریعے ہٹائے جانے پر اصرار جاری ہے، پی ٹی آئی نے امریکا اور یہاں رہنے والے تارکین وطن کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے لیے ایک اور لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی دستاویزات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے نے واشنگٹن میں قائم لابنگ فرم پرایا کنسلٹنٹس ایل ایل سی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔غیر ملکی ایجنٹوں کے رجسٹریشن ایکٹ کے تحت امریکی محکمہ انصاف کے پاس جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق، معاہدے پر 21 فروری کو چھ ماہ کی مدت کیلئے دستخط کیے گئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے، جو نیویارک میں مقیم ہے، لابنگ فرم کا اصل مؤکل ہے۔ اس فرم کو چھ ماہ 8 ہزار 300 ڈالر ماہانہ دینے کا پابند ہے۔اس معاہدے کی مدت کے دوران، فرم امریکا کی حکومت اور اداروں کے ساتھ کلائنٹ کے تعلقات کے بارے میں ماہرانہ مشورہ فراہم کریگی۔ مزید برآں، فرم کئی اہم امریکی فیصلہ سازوں کے ساتھ میٹنگز کا اہتمام کریگی اور میٹنگوں کے مواد کے لحاظ سے رہنمائی فراہم کریگی۔جبکہ فرم کے ساتھ معاہدہ 15 فروری سے 6 ماہ تک رہیگا اور باوقت ضرورت معاہدہ 31 جنوری 2024 تک توسیع بھی کیا جا سکتا ہے۔
کراچی نئے مالی سال میں زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ 6 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آبادڈیمڈ ڈیوٹی کٹوتی کی تجویز، 6ارب ڈالر ریفائنری اپگریڈ منصوبہ پھر بحران کا شکار ،حکومت کی ڈیمڈ...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
انصار عباسیاسلام آباد:…وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
اسلام آباد ایران کا روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ ، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان...