واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کے مرکزی بینک نے بدھ کے روز شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 4.75 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد ہوگیا، امریکی فیڈریل ریزرو کمرشل بینکنگ سیکٹر کو مزید بحران سے بچانے اور مہنگائی کی شرح میں اضافے میں توازن برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے ۔ امریکی مرکزی بینک نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ بینکنگ سیکٹر میں حالیہ پیش رفت کے نتیجے میں گھریلو اشیا اور کاروباروں کیلئے قرضوں کی شرائط ممکنہ طور پر سخت ہوں گی اور اس کے معاشی سرگرمی، ملازمتوں اور مہنگائی پر بھی اثرات ہوں گے۔ فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی پالیسی ساز کمیٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کیلئے اضافی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ مرکزی بینک کی جانب سے حالیہ اضافہ فروری میں شرح سود میں اضافے کے برابر ہی ہے۔ یہ اضافہ ایسے موقع پر آیا ہے جب خطے کے تین بڑے بینکوں کے دیوالیہ ہونے کے بعد عالمی معاشی مارکیٹ کو دو ہفتوں سے بحران کا سامنا ہے۔ سیلی کون ویلی بینک اور خطے کے دو دیگر بینکوں کے دیوالیہ ہونے کے بعد سے دنیا بھر کے بینکنگ اسٹاکس کو بحران کا سامنا ہے جبکہ سوئس انویسمنٹ بینک کریڈ سوسی کے شیئرز میں ریکارڈ کمی کے بعد اسے سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک یو بی ایس نے خرید لیا ہے۔ دوسری جانب امریکی بینک کے فیصلے سے قبل ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں اور یورپی اسٹاک میں تیزی دیکھی گئی جبکہ وفاقی بینک کے شرح سود میں اضافے کے فوراْ بعد ہی وال اسٹریٹ جنرل کے اسٹاکس میں اضافہ ہوا۔ تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی معاشی ڈیٹا اور بینکنگ سیکٹر میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں اضافے کا سلسلہ توقع سے زائد ہی رہے گا۔
کراچی نئے مالی سال میں زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ 6 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آبادڈیمڈ ڈیوٹی کٹوتی کی تجویز، 6ارب ڈالر ریفائنری اپگریڈ منصوبہ پھر بحران کا شکار ،حکومت کی ڈیمڈ...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
انصار عباسیاسلام آباد:…وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
اسلام آباد ایران کا روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ ، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان...