کمیونٹی نے پاکستان اور ناروےکے درمیان پل کا کام کیا ہے، سعدیہ الطاف قاضی

23 مارچ ، 2023

اوسلو (ناصراکبر) پاکستانی سفارتخانہ ناروے کے زیر اہتمام قومی دن کی یاد میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں نارویجن MFA کے سینئر حکام، سابق ناروے کےوزیر اعظم شیل میگنے بونڈویک سمیت تقریباً 60ملکوں کے ایمبسیدرز اور دیگر ملکوں کے سفارت کاروں نے شرکت کی ،جن میں برطانیہ، امریکہ، سعودی عرب، ترکی، ایران، چائنا دنمارک، روس، سویڈن ،فن لینڈ ،فرانس، جرمنی، اٹلی، ازبکستان ،آئس لینڈ اور دیگر ملکوں کے علاوہ نارویجن اور پاکستانی سینئیرسیاستدانوں اورپاکستانی تارکین وطن نے شرکت کی۔ استاد الیاس خان کی طرف سے لائیو پاکستانی موسیقی پیش کی گئی ۔مہمانوں کو پاکستان کی اقتصادی اور ثقافتی صلاحیتوں کو پیش کرنے والی دستاویزی فلم دکھائی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے پاکستان کے قومی دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے جنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کے دن کے حوالے سے پاکستان کمیونٹی کومبارکباد دیتی ہوں اور ان سب کو بتانا چاہتی ہو ں کے وہ ہمارے لیے بہت فخر کا باعث ہیں جس طرح انہوں نے ایک پوزٹیو رول کےذریعے پاکستان اور ناروےمیں ایک برج کا کام کیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان ایک آزاد خودمختار اور ذمہ دار مملکت کے ذریعے دنیا میں اپنااہم کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنی اوورسیز نارویجن پاکستانی کمیونٹی کو یہی پیغام دوں گی کہ وہ اپنے اچھے کرداراچھے اخلاق اور اپنی کامیابی کے ذریعے پاکستان کا پرچم بلند رکھیں۔ تقریب میں پاکستان ایمبسی کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن مس ساراملک ویلفئیر کیمیونٹی کونسلر آصف حمید ،تحریک انصاف ناروے کے سابق صدر چوہدری مدثر علی ،پیپلز پارٹی ناروے کےصدر چوہدری جہانگیر نواز، شیخ عمیر حسن، پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، صدر پاک ناروے فورم چوہدری قمر عباس ٹوانہ، انفارمیشن سیکرٹری پوٹھوہار سوسائٹی چوھدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدری وسیم شہزاد، مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزر خالدنذیر بٹ، ن لیگ ناروے کے شاہد تنویر ،تحریک انصاف ناروے کےسینئر نائب صدر ملک حمزہ سلطان اعوان، تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، شیخ طارق محمود ،سینئر سیاستدان چوہدری خالد محمود ملک ،پرویز بد مرجان ،معروف سیاستدان عامر شیخ ،چوہدری نظرخان ،ڈاکٹر راجہ خرم اقبال، چوہدری اظہر اقبال راجہ، عاشق حسین اور دیگر شریک تھے۔