لندن (نمائندہ جنگ) رمضان المبارک کے آغاز کی خوشی میں سینٹرل لندن میں پکاڈلی کے مقام پر خوبصورت لائٹس لگائی گئی ہیں، جس سے یہ علاقہ چاند اور تاروں کی روشنی سے جھلملا رہا ہے۔ لیسٹر اسکوائر اورپکاڈلی کے علاقے کو ملانے والی کوونٹری اسٹریٹ پر رمضان لائٹس کیلئے 30ہزار لائٹس کا استعمال کیاگیا ہے۔ لائٹس کا افتتاح میئر لندن صادق خان نے کیا جب کہ لائٹس لگانے کیلئے کاوشیں کرنے والی عائشہ ڈیزائی سمیت ممتاز گلوکار ناٹی بوائے اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ صادق خان کا اس موقع پر جنگ لندن کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ لندن میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر رمضان کی خوشی میں لائٹس لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کرسمس کی طرح اس سال الحمداللہ پورے رمضان میں یہ لائٹس بھی روشن رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائٹس اس بات کی علامت ہیں کہ لندن میں تمام مذاہب کااحترام کیا جاتا ہے اور ان کی خوشیوں کو منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد ٹریفالگر اسکوائرپر عید بھی منائی جائے گی۔ صادق خان نے کہا کہ اسلام پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ اس ماہ میں ہم سحری تو گھر میں کرتے ہیں لیکن افطار ہم دوستوں، عزیز و اقارب اور دیگر دوستوں کے ساتھ کرتے ہیں، میں تو رمضان میں افطار مساجد بلکہ چرچز، سینکاگ اور گوردواروں میں جاکر کرتا ہوں تاکہ انہیں یہ بتایا جا سکے کہ اسلام کی تعلیمات کیا ہیں، بعض لوگ اسلام کاتعلق دہشت گردی سے جوڑتے ہیں لیکن اصل میں تو اسلام امن کا مذہب ہے،اس ماہ میں ہم روزے بھی رکھتے ہیں اور چیرٹی بھی دیتے ہیں۔ رمضان لائٹس کی بانی عائشہ ڈیزائی کا کہنا تھا کہ ان لائٹس کو لگانے کا مقصد یہ ہے کہ دوسرے نوجوان بھی اس سے متاثر ہوں اور اپنے ملکوں اور علاقوں میں بھی اس کی تقلید کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلام کو مثبت طریقے سے پیش کرنے کا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹی تھیں تواس علاقے میں کرسمس لائٹس دیکھا کرتی تھیں اورمجھے مشرقی وسطیٰ میں بھی رہنے کا موقع ملا جس کے بعد میں لائٹس کا جادو لندن میں بھی دکھانا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا آغازتین برس قبل کیاتھا۔ناٹی بوائے نے کہا کہ رمضان لائٹس سینٹرل لندن میں لگانے پر وہ بہت خوش ہیں اور بطور مسلمان مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ لائٹس کو دیکھنے کیلئے آئے افراد کا کہناتھا کہ بطوربرٹش پاکستانی انہیں لائٹس دیکھ کربے حد خوشی ہوئی ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...