برمنگھم (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں نماز پڑھ کر مسجد سے نکلنے والے 70سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے برمنگھم میں بزرگ مسلمان کو نذر آتش کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں بزرگ کے مسجد سے باہر نکلنے کے بعد ایک نوجوان ان سے بحث کرتا نظر آرہا ہے۔ بزرگ کے کچھ دور جانے کے بعد ان کو آگ لگا دی گئی۔ولیس حکام کے مطابق 70سالہ بزرگ کو آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بزرگ کو جیکٹ پر کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی گئی۔انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ بزرگ کا چہرہ آگ سے جھلس گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کی تفتیش برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس کر رہی ہے۔
برن سوئٹزرلینڈ نے آیندہ برس ساڑھے 8 ہزار غیر ملکی ہنر مندوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ بیان میں...
گلاسگو اسکاٹش ایشین بزنس چیمبرز کے جنید اشرف نے بیرونس سعیدہ وارثی کی کتاب ’’ مسلم ڈونٹ میئر‘‘ کی تقریب...
واشنگٹن امریکا اور چین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا ،جس میں دونوں ممالک نے 6قیدی رہا کردیے۔ رہائی پانے والے...
اوسلوناروے کے دارالحکومت اوسلو میں حلقہ ارباب ذوق ناروے کے زیر اہتمام نامور صحافی اور دانشورسید مجاہد علی کی...
لندن بھیس بدل کر معاملات کی جانچ کے دوران ہر تیسرا دکاندار کمسن لڑکوں کو غیر قانونی طورپر چاقو فروخت کرتا...
لندن برطانیہ کے جنگلات کی حفاظت کے لئے ایک اہم منصوبے کے تحت ایک سنائفر نسل کے کتے کو درخت کی بیماری کا پتہ...