لندن (جنگ نیوز )جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ سے لندن کے لیے اڑنے والی پرواز میں میں خرابی کی صورتحال پیدا ہونے پر طیارے کو جرمنی کے کولون ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ویز ایئر کی پرواز W92601 میں مقامی وقت کے مطابق شام 5:14بچوں کے پراگ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے لندن لوٹن (لیپریچون) کیلئے ٹیک آف کیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق پرواز کے 45 منٹ بعد ایئر بس اے 321طیارے کے کاک پٹ سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے۔ پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ٹریفک کنٹرولر نے طیارہ قریبی بون کولون ائرپورٹ پر اترانے کی تائید کی طیارے نے باحفاظت لینڈنگ کی۔
تل ابیب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’X‘‘ پر ایک مشترکہ لائیو چیٹ میں ایلون مسک نے نیتن یاہو سے اس بات پر اتفاق کیا...
اسٹاک ہومسویڈن میں انتہا پسند بدبختوں نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں دی ہیں جس کی...