گلاسگو (طاہرانعام شیخ) پاکستان سوشل کلب ا سکاٹ لینڈ کے زیراہتمام گلاسگو کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں یوم قرارداد پاکستان کی تقریب بڑے پرجوش اور باوقار طریقے منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت قونصل جنرل آف پاکستان سید زاہد رضا نے کی۔ سید زاہد رضا ، بیلی کونسلر حنیف راجہ، رانا حامد افضل، سابق کونسلر شاہدفاروق، سید خورشید بخاری، انس رانا کیپٹن فرید احمد انصاری، راحت زاہد اور دیگر کئی مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ 23مارچ 1940 کو تاریخ برصغیر میں ایک اہم مقام حاصل ہے، آج سے 83سال قبل برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کےرہنما قائداعظم کی قیادت میںلاہور میںموجودہ مینارپاکستان کے مقام پر جمع ہوئے اور فکر اقبال کی روشنی میں دو قومی نظریے کی بنیاد پرایک ایسے علیحدہ وطن کامطالبہ کیاجہاںپر وہ اپنے دین، عقیدے، ثقافت اوررسم و روایات کے مطابق آزادی سے زندگی بسر کر سکیں۔ ہندو پریس نے اس قرارداد کا مذاق اڑایا۔ لیکن قائداعظم کی بے مثال قیادت کے تحت مسلمانوں نے صرف سات سال کے اندرعملی جامہ پہنا دیااور یوں دنیا کے نقشے پر پاکستان کے نام سے ایک نئی ریاست ابھری۔ ریاست مدینہ کے بعد یہ دنیا کی دوسری ریاست تھی جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی تھی۔سلطنت عثمانیہ کے ٹوٹنے کے بعد اگر کوئی ریاست دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت یا ترجمانی کر سکتی تھی تو وہ ریاست پاکستان ہی تھی۔ اس وجہ سے پوری دنیا کی اسلام دشمن قوتوں نے اس کو نقصان پہچانے کے لئے متحد ہوگئیں۔ بدقسمتی سے بانی پاکستان قیام پاکستان کے تھوڑے ہی عرصے کے بعد وفات پاگئے جس سے پاکستان اپنے قیام کے مقاصدکو پوری طرح حاصل نہ کر سکا ۔ قونصل جنرل سیدزاہد رضا نے کہا کہ 73 سال کاعرصہ قوموںکی زندگی میں کوئی لمبا عرصہ نہیں۔ الحمدللہ پاکستان اس وقت بھی دنیا کے بے شمار ممالک سے بہتر ہے اور انشااللہ اس کا مستقبل شاندار ہے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض کشور صباحت نے انجام دیئے جبکہ آخر میںپاکستانی سوشل کلب سکاٹ لینڈ کے صدر کیپٹن فرید انصاری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں یوم قرارداد پاکستان کی خوشی میں کیک بھی کاٹاگیا۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...