لندن (پی اے) برطانیہ میں سبزیوں اور سلاد کی قلت کی وجہ سے افراط زر میں غیر متوقع اضافہ ہوگیا ہے اور خوراک کی قیمت 45سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ریسٹورنٹس اور پبس میں شراب کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق فروری میں افراط زر کی شرح 10.4فیصد تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ ماہ خواتین اور بچوں کے ملبوسات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ فیول کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو بینک آف انگلینڈ سود کی شرح میں کمی بیشی کرنے یا یہی شرح برقرار رکھنے کے بارے میں فیصلے کا اعلان کرے گا۔ بینک دسمبر 2021سے اب تک 10 مرتبہ سود کی شرح میں اضافہ کرچکا ہے تاکہ قرض کا حصول زیادہ مشکل ہوجائے اور لوگ خرچ میں کمی کرنے پر مجبور ہوجائیں، جس سے توقع کی جاتی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے سلسلے کو روکا جاسکے گا۔ فروری میں افراط زر کی شرح میں غیر متوقع اضافہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور سپر مارکیٹس میں سلاد اور سبزیوں کی قلت کے سبب ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اسپین اور نارتھ امریکہ میں موسم کی شدت کی وجہ سے سبزیوں کی کاشت متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ٹماٹر، مرچوں اور کھیرے کی سپلائی میں بہت کمی آگئی ہے۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا ایک سبب انرجی کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہے، جس سے برطانیہ کے کاشتکار بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سپلائی چین کا بھی مسئلہ ہے۔ قومی شماریات دفتر کے چیف اکنامسٹ گرانٹ فٹزنر کا کہنا ہے کہ پورے یورپ میں خراب موسم اور انرجی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سبزیوں کی کمیابی کی وجہ ہیں۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ جنوری میں شراب کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریسٹورنٹس اور پبس میں شراب کی قیمتوں میں اضافے کی توقع نہیں تھی۔ بہت سے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے فروری میں افراط زر کی شرح میں کمی ہوسکے گی لیکن چانسلر جیریمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ افراط زر میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پورے ملک میں فیملیز کو کن مشکل حالات کا سامنا ہے، اسی لئے ہم افراط زر کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں اور ہم اس سال اوسطاً ہر گھرانے کو 3,300 پونڈ کی امداد فراہم کریں گے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...