میلان (نیوز ڈیسک)اٹلی کے مسابقتی ادارے نے چینی ایپلی کیشن ٹِک ٹاک کے خلاف مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ الزامات کے مطابق ایپلی کیشن کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے اور خراب غذائیت کے حوالے سے خطرناک مواد شائع کر کے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔ادارے کے بیان کے مطابق منگل کو شروع کی جانے والی تحقیقات میں ٹک ٹاک کے یورپین کسٹمرز ریلیشنز کے ساتھ برطانوی اور اطالوی ڈویژنز کے ذمہ دار آئرش یونٹ کو شامل کیا گیا ہے۔چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کسی بھی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئےکمپنی کی جانب سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔چینی حکومت کی ایپلی کیشن صارفین کے مقام اور ڈیٹا تک رسائی کے حوالے سے بڑھتے عالمی تحفظات کے پیشِ نظر ٹِک ٹاک کو عالمی سطح پر سختیوں کا سامنا ہے۔اطالوی ادارے کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں نوجوان خود کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ ٹرینڈ حال ہی میں وائرل ہونے والے ‘فرینچ اسکار‘ چیلنج جس میں چہرے پر نشان بنائے جاتے ہیں جیسے چیلنجز سے سامنے آئے ہیں۔ٹک ٹاک ترجمان نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی خطرناک سرگرمیوں اور چیلنجز، خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے یا غیر صحت مند غذا کھانے کے حوالے سے مواد دِکھانے یا اس کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دیتی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...