PTIپر درج دہشتگردی مقدمات کی انکوائری کیلئے JITقائم

23 مارچ ، 2023

لاہور(آصف محمود بٹ سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے عمران خان اورپی ٹی آئی کی دیگر قیادت کے خلاف لاہور کے 2 تھانوں میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جے آئی ٹی کے قیام کے احکامات کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن عامہ کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ایس ایس پی لاہور عمران کشور جے آئی ٹی کے کنوینر ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں ایس پی آفتاب پھلروان کے علاوہ آئی ایس آئی ، آئی بی اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندے شامل ہیں جبکہ جے آئی ٹی کسی بھی شخص کو بطور چھٹا کوآپٹیڈ ممبر چن سکتی ہے۔