بھارتی منافقانہ طرزعمل،سیمینارمیں پاکستان کوشرکت کادعوت نامہ منسوخ کردیا

23 مارچ ، 2023

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)بھارت نے ایک اور منافقانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینار میں پاکستان کو شرکت کا دعوت نامہ جاری کرنے کے بعد میں منسوخ کردیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا سیمینار فوجی طب، صحت کی دیکھ بھال،وبائی امراض میں ایس سی او آرمڈ فورسز کا تعاون کے عنوان سے تھا۔سیمینارمنگل کو بھارت کے منوہرپاریکرانستی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینا لائززکی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔دفتر خارجہ کے ذرائع کےمطابق دعوت نامے کی منسوخی فورم کی تاریخ کے تناظر میں غیرمعمولی اقدام ہے۔ سیمینارمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اورمبصر ممالک نے شرکت کی۔بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ نقشےپرمقبوضہ کشمیرکی تصویرکےبھارتی اعتراض پرپاکستان نےایونٹ چھوڑا ہے۔پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایس سی او کے سربراہ کے طور پر اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھانے کیلئے ’خود غرض مقاصد‘ کو آگے بڑھانے اور تنظیم کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہے۔