لاہور،اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر،نیوز ایجنسیاں ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کیخلاف پولیس اور ایف آئی اے کو کارروائی سے روکنے کاحکم منسوخ کردیا، عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں،اب حکم امتناع کو برقرار نہیں رکھ سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا سٹیٹ بینک نے کوئی نوٹس نہیں لیا تویہ کیس ہی قابل سماعت نہیں،لاہور ہائیکورٹ میں دوران سماعت فواد چودھری نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ لگا ہے؟جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ پوچھنا آپکا نہیں بلکہ ہماراکام ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے کیسوں کی فہرست کی مصدقہ کاپی بیان حلفی کے ساتھ جمع کروا دی ہے۔وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ مجھے آج 23کیسوں کی لسٹ دی گئی ،عدالت نے سرکاری وکیل کو لسٹ پر بھی دستخط کرنے کا حکم دیا ، فواد چودھری نے کہا کہ ہم تو سمجھتے تھے 100مقدمات ہیں لیکن یہ تو 100سے زیادہ ہیں ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ آج پنجاب میں عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 84 ہے جبکہ عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد43ہے، کل پنجاب میں 56اور اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 33تھی۔ عدالت نے طارق شفیع کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی،ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے لہذاعبوری ضمانت کالعدم قرار دیجائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق جہانگیری نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایف آئی اے کے وکیل اور سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے کے وکیل نے کہاعبوری ضمانت منظورکئے جانے کا بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے،عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان پر اس کیس میں کیا الزام ہے؟ عمران خان یا تحریک انصاف تو رقوم وصول کرنے والے ہیں،پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان نے ایک انٹرویومیں کہا یہ چیریٹی رقوم ہیں لیکن یہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کی گئیں، ہم اس انٹرویو سے متعلق اورکچھ دیگرسوالات پوچھنا چاہتے ہیں۔
اسلام آ باد وزیراعظم نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آباد کاری کیلئے متعلقہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دینے والے کنسورشیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نےوزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی...