کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ صوبوں کے انتخابات الگ ہوں تو وفاقی حکومت اثرانداز ہوسکتی ہے، اسی طرح قومی اسمبلی کے انتخابات پر صوبے اثرانداز ہوسکتے ہیں، سپریم کورٹ کے حکمنامے میں بھی انتخابات میں تاخیر کی گنجائش ہےنگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پار ک میں آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں ہے، عمران خان کی سیاست الزامات اور جھوٹ کے گرد گھومتی ہے،عمران خان کو شواہد فراہم کرنا ہوں گے ورنہ قانونی کارروائی لازمی ہے،عدلیہ اپنی حدود سے تجاوز کررہی ہے۔ عامر میر نے کہا کہ عمران خان کا دعویٰ فلم ڈائریکٹر کی کہانی لگتی ہے، عمران خان ایسی کہانیاں بنانے کے ماہر ہیں، سینئر پولیس افسران پر قتل کی سازش کا الزام لگانا سنگین جرم ہے،آئی جی پنجاب اورآئی جی اسلام آباد کو عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کرنی چاہئےعمران خان کی باتوں پر یقین کیا جائے تو ہر دوسرا آدمی انہیں مروانا چاہتا ہے،عمران خان خود کو شدید خطرات لاحق ہونے کا تاثر دے کر عدالتوں سے استثنیٰ چاہتے ہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی کے الیکشن ملتوی کرنے سے بڑا آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے، عطاء تارڑ نے کہا معاشی بدحالی میں حکومت دو بارا لیکشن کا خرچہ کیسے کرے گی؟ ملک میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں مردم شماری کے حوالے سے سندھ اور بلوچستان کا بہت بڑا اعتراض ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے جو حقائق رکھے وہی سپریم کورٹ کے سامنے رکھے جائیں گے۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا انتخابات ملتوی ہونے پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ آئین اور سپریم کورٹ عملاً ختم کردی گئی ہے، پاکستان اب سرزمین بے آئین ہے، اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے بھی اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔
اسلام آ باد وزیراعظم نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آباد کاری کیلئے متعلقہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دینے والے کنسورشیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نےوزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی...